لاہور میں نا معلوم افراد کی سٹیج اداکارہ کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ

پنجاب کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سٹیج اداکارہ نے پولیس کو ون فائیو پر اپنے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ پولیس حکام کے مطابق ارم چوہدری کے گھر کے باہر لگی کھڑی اور اندرونی شیشے پر دو ، دو گولیاں جبکہ اندرونی دیوار پر ایک گولی لگی، جس کے خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق موقع سے 5 خول برآمد کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ ارم چوہدری آجکل الفلاح تھیٹر میں کام کررہی ہیں۔فوٹیج میں یہ بات سامنے آئی کہ سفید رنگ کی بغیر نمبر گاڑی پر نا معلوم افراد آئے اور گھر پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں