Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

گجرات :فوڈ سیفٹی ٹیموں کے شہر اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کےچھاپےپڑے۔ 400 لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کرلیا گیا ۔جلالپور جٹاں میں سویٹس پروڈکشن یونٹ کو بھی بندکردیا۔
گجرات شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے گاڑی سے 400 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔مٹھائی کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کھلے رنگ،مصنوعی فلیورز اور کیمیکلز کے استعمال پر یونٹ بند کردیا گیا۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،کھلے کوڑا دان اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ برآمدشدہ زائد المعیاد اور ممنوعہ اشیاء موقع پر تلف کردی گٸیں۔ مضر صحت اور ممنوعہ اشیاء کا استعمال بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ شہری جعل ساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر شکایات کا اندراج کراٸیں۔ راجہ جہانگیر انور

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen − 15 =