رینالہ خورد میں بڑھتی ہوئی چوری کی واردات عام چور مکہ مدینہ ٹاؤن سے ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار 5 دن گزر جانے کے باوجود وابڈا اہلکاروں کی جانب سے ٹرانسفارمر نصب نہ کیا گیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس اور واپڈاکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا اللہ کا واسطہ ہے ہمارے ٹاؤن میں ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گھروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری دور دراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور .
رینالہ خورد مکہ مدینہ ٹاؤن سے چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار 5 دن گزر جانے کے باوجود بھی واپڈا اہلکاروں نے شہریوں کے ساتھ کوئی تعاون نہ کیا شہریوں کے گھروں میں پانی کی قلت پڑ گئی کھانا پکانے کے لیے بھی پانی کم پڑ گیا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے شہریوں نے نگران وزیراعلی چیف لیسکو واپڈا ایس ای اوکاڑاہ ایکسین وابڈا رینالہ خورد سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے کے باوجود واپڈا اہلکاروں کی جانب سے متعلقہ جگہ پر ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا مہربانی فرما کر گرمی کے اس موسم میں ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم چوروں کے خلاف ٹرانسفارمر چوری کا مقدمہ درج کر اہلیان نے علاقہ کے شہری سراپہ احتجاج بن گئے۔
