عمر کوٹ کے علاقے میں 3 بچے تالاب میں ڈوب گئے

عمر کوٹ کے نواحی گاؤں میں 3 بچے تالاب میں دوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کُنری کے نواہی گاؤں میپاری کےتالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے بچوں کی شناخت صنان، مقصود اور مہک خاصخیلی کےنام سے ہوئی ہے جن کی عمریں پانچ سے سات سال کے درمیان تھیں، بچے تالاب کے نزدیک کھیل رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے تالاب میں جا گرے، بچوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں