راولپنڈی پولیس نے گاڑی میں سے 20 کلو سے زائد بارود برآمد کر کے 2 ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی بھلر توپ چیک پوسٹ پر گاڑی روکی گئی تو ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے پولیس اہلکاروں کو مسکرا کر زوردار سلام کیا، اہلکاروں کو شک ہوا اور گاڑی کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے 20 کلو سے زائد بارود برآمد ہوا۔ملزمان خیبر پختونخوا سے دھماکہ خیز مواد لے کر راولپنڈی میں داخل ہو رہے تھے۔پولیس اہلکاروں نے عامر سجاد اور نعمان اقبال کو فوری طور پر حراست میں لے کر ایکسپلوسو ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4، دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کا تعلق ہری پور سے بتایا گیا ہے۔
