Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

خاتون سے گینگ ریپ اور سگریٹ سے جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

سرگودھا کی عدالت نے خاتون سے گینگ ریپ اور سگریٹ سے جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد سلمان نے 2 ملزمان کو گینگ ریپ اور جلے ہوئے سگریٹ سے جسم پر داغ لگانے پر 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، تیسرے ملزم کو عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دیدیا جبکہ چوتھے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے رواں برس 22 فروری کو خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں