Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری, لائیو سکور کارڈ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے اوپنرز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کریز پر آئے تو بھارتی باولرز نے انہیں ٹف ٹائم دیا، مچل مارش محض صفر رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، ان کا کیچ کوہلی نے بمرا کی بال پر پکڑا۔ ان کے بعد ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ سٹیون سمتھ کریز پرموجود ہیں جنہوں نے ساتویں اوور کے اختتام تک 29 رنز بنائے ہیں۔قبل ازیں ٹاس کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ گراونڈ کی کنڈیشن باولرز کے لیے سازگار رہے گی جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم تازہ دم اور اچھی پوزیشن میں ہیں، ٹیم کو متوازن انداز میں ترتیب دیا ہے۔آج کے میچ کے حوالے سے اہم بات کہ بھارتی کرکٹر شبمن گل ڈینگی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ اشان کشن کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔بھارتی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجا کے علاوہ روی چندرن اشون، کلدیپ یادیو، جسپرت بمرا اور محمد سراج شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیون سمتھ، مارنس لیبوشین، کیمرون گرین، ایلکس کیری، گلین میکسویل، مچل سٹارک، جوش ہیزل وڈ، ایڈم زیمپیا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − three =