معصوم بچے مر رہے ہیں اور عالمی رہنما سو رہے ہیں’، پاکستانی اداکارہ عالمی برادری کی سنگ دلی پر بھڑک اٹھیں

معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے عالمی رہنماوں کی سنگ دلانہ روش پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں مذہب کی رعایت کئے بنا سب کو قتل کیا جا رہا ہے، وہاں معصوم بچے مر رہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ماورا حسین کا کہنا ہے کہ غزہ میں غیر انسانی تشدد کے باوجود دنیا خاموش کیسے رہ سکتی ہے یا کیسے غیر جانبدار ہو گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس انسانی بحران کیلئے اپنی آواز بلند کریں ، آپ وہاں کوئی بھی سفاکانہ عمل ہوتے دیکھیں تو اس کو شیئر کریں۔واضح رہے کہ اسرائیل امریکہ کے خطے میں بحری بیڑے کی آمد کے بعد زیادہ شدت سے غزہ کے رہائشیوں پر حملے کر رہا ہے۔ برطانیہ نے بھی اسرائیل کو شہہ دیتے ہوئے اپنے جدید بحری جہاز اسرائیل روانہ کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں