کبریٰ خان کیلئے ہر مشکل کا سامنا کر سکتا ہوں مگر شادی نہیں کر سکتا، گوہر رشید بالآخر بول پڑے

اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ میں اداکارہ کبریٰ خان کیلئے ہر مشکل کا سامنا کر سکتا ہوں مگر ان سے شادی نہیں کر سکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ اور کبریٰ خان اچھے دوست ہیں اور ہماری دوستی اتنی گہری ہے کہ جیسے ایک خاندان کے افراد ہوں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان سے شادی کر لوں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات کبریٰ خان بھی کئی دفعہ کہہ چکی ہیں اور میں بھی بار بار دہرا چکا۔ ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور ہماری اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے۔تو پھر شادی کس سے کریں گے؟ اس سوال پر گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکی جو مجھے سمجھ سکے، چاہے پروفیشنل ہو مگر خیال رکھنے والی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں