ایشوریا رائے کی سالگرہ، ابھیشیک بچن کا بھی پیغام آگیا

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اہلیہ ایشوریا رائے کو ان کی 50ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔ ایشوریا رائے نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی جس میں کئی مداحوں سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کو محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔ اس اہم دن کو مزید یادگار بنانے کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابھیشیک بچن نے اہلیہ کو ان کی 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکار نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوبصورت بیوی کی ایک شاندار یک رنگی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے لکھا سالگرہ مبارک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں