اُشنا شاہ نے بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی حمایت کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی حمایت کردی۔سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے غزہ کے مظلوموں کے حق میں آواز اُٹھا کر اُشنا شاہ سمیت صارفین کے دل جیت لیے۔عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ میں کہا کہ “غزہ میں روزانہ نومولود سے لیکر 10 سال کی عُمر کے معصوم بچے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور پوری دُنیا خاموش ہے”۔

https://x.com/IrfanPathan/status/1720341603599163590?s=20

اُنہوں نے کہا کہ “بطورِ کھلاڑی میں صرف اپنی آواز ہی بُلند کرسکتا ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کے لیے عالمی رہنما متحد ہو جائیں اور غزہ میں ہونے والے بے ہودہ قتل کو ختم کریں”۔
سابق بھارتی کرکٹر کی پوسٹ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اُن کی حمایت کی تو وہیں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔اداکارہ اُشنا شاہ نے عرفان پٹھان کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے غزہ کے حق میں آواز اُٹھانے پر اُن کی حمایت کی۔

https://x.com/ushnashah/status/1720354832316256523?s=20

اُشنا شاہ نے عرفان پٹھان کو سراہاتے ہوئے کہا کہ “میرے بھائی! آپ کی جرأت کو سلام”۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں