پاکستان کی 6امیرترین شوبز سلیبرٹیز کے نام سامنے آگئے

بالی ووڈ فنکاروں کے اثاثوں کی ہر سال تفصیل سامنے آتی ہے اور مداح جانتے ہیں کہ کون سے بالی ووڈ ستارے سب سے زیادہ امیر ہیں، تاہم پاکستانی فنکاروں کے متعلق ایسی کوئی حتمی فہرست جاری نہیں ہوتی، بہرحال نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی طرف سے ایک پاکستان کے امیر ترین اداکاروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ۔
سجل علی
سجل علی ورسٹائل اداکارہ ہیں جو پاکستان کی امیر ترین اداکارہ ہیں۔ ان کے پاس 3کروڑ ڈالر (تقریباً 8ارب 36کروڑ روپے) کی دولت ہے۔
عاطف اسلم
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عاطف اسلم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے پاس 2کروڑ 20لاکھ ڈالر (تقریباً 6ارب 13کروڑ روپے) کی دولت ہے۔
یمنہ زیدی
یمنہ زیدی نے اپنی بے مثال اداکاری کی بدولت بہت کم عرصے میں خوب نام کمایا ہے۔ ان کی دولت کا تخمینہ 50لاکھ ڈالر (تقریباً 1ارب 39کروڑ روپے)لگایا گیا ہے۔
فواد خان
فواد خان بہت سوں کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ ان کے پاس 60لاکھ ڈالر (تقریباً 1ارب 67کروڑ روپے) کی دولت ہے۔
مہوش حیات
مہوش حیات پاکستانی شوبز انڈسٹری کاایک بڑا نام ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ بھی 60لاکھ ڈالر (تقریباً 1ارب 67کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔
فیروز خان
ہمہ وقت تنازعات میں گھرے اداکار فیروز خان بھی امیر ترین اداکاروں کی اس فہرست کا حصہ ہیں جن کے پاس 90لاکھ ڈالر (تقریباً 2ارب 51کروڑ روپے) ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں