امریکہ میں فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ کی پراسرار موت ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 43سالہ جیزی جین نامی اس اداکارہ اور اس کے بوائے فرینڈ کی لاشیں اوکلاہوما میں واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کی طرف سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے منشیات کی زیادتی کو دونوں کی موت کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اداکارہ کے گھر ویلفیئر چیک کے لیے گئی تھی مگر وہاں منظر ہی کچھ اور پایا۔ جیزی جین اور اس کا بوائے فرینڈ بریٹ ہیسن مولر اپنے بیڈروم میں مردہ حالت میں پڑے تھے۔بریٹ کے ایک ملازم کی طرف سے ویلفیئر چیک کی درخواست کی گئی تھی، جس نے پولیس کو بتایا کہ دو دن سے اس کا بریٹ اور جیزی سے رابطہ نہیں ہو رہا۔رپورٹ کے مطابق جیزی جین کا اصل نام سنڈی ہوویل تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ متعدد اداکارائوں کی پراسرار طور پر موت واقع ہو چکی ہے، جسے انڈسٹری کے بعض لوگ ہی اس شرمناک کام کی نحوست قرار دیتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر اداکارائوں کی موت کی وجہ منشیات کا زیادہ استعمال بتائی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments