امریکہ میں 20 سال قبل دریا میں گرنےو الا پریس خاتون کو واپس مل گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریزونا میں واقع دریا کے کنارے پکنک منانے کیلئے آنے والےشخص کو پانی میں سے ایک پرس ملا جسے وہ اس کی اصل مالک تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔جیریمی بنگھم نامی شخص کے مطابق وہ اپنے دو بھائیوں، دو بہنوں اور بیٹوں 17 سالہ ٹیلر اور 14 سالہ زچری کے ساتھ دریا پر آئے تھے جہاں انہیں پانی میں سے ایک پرس ملا جس میں کچھ کریڈٹ کارڈز اور جولیا ہسیا نامی خاتون کا ڈرائیونگ لائسنس تھا۔ جیریمی بنگھم نے کہا کہ انہوں نےخاتون کو آن لائن تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی جس میں کئی ماہ لگےاور بالآخر وہ سوشل میڈیا پراس سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔شکاگو میں رہنے والی ہسیا نے کہا کہ وہ 1995 میں اپنےاس وقت کے بوائے فرینڈ پال اور اس وقت کے 6 سالہ کزن میتھیو کے ساتھ ایریزونا میں اپنے کزن آرنلڈ سے ملنے گئی تھی جہاں انکا یہ پرس گم ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments