جاپان میں موجود مچھلیوں کا قبرستان ، لاکھوں مردہ مچھلیاں آئی کہاں سے ؟

جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر میں واقع ہاکوڈیٹ شہر میں ایک ساحلی پٹی مچھلیوں کا قبرستان ہے جیسے فش بون بیچ کا نام دیا گیا ہے.جاپانی میڈیا کے مطابق فش بون بیچ نام دینے کی وجہ ساحلی علاقے کامچھلیوں کی ہڈیوں سے ڈھکا ہونا ہے، یہاں پر مچھلیوں کی ہڈیاں اور دیگر سوکھے اعضا کی ایک تہہ بن گئی ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں ہوکائیڈو کے اس ساحلی پٹی پر ہزاروں ٹن مردہ مچھلیاں بہہ کر آگئی تھیں، ان مچھلیوں کے مرنے کی وجہ کو بہت سے لوگ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ سے سمندر میں چھوڑے جانے والے والے ٹریٹ شدہ پانی سے منسلک کرتے ہیں۔ حالانکہ فوکو شیما یہاں سے 600 میل کے فاصلے پر ہے اور کئی ماہرین اس نظریے کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہیں۔یہاں کی مقامی حکومت نے بہہ کر آنے والی ان مردہ مچھلیوں کو اس لیے یہاں چھوڑ دیا تاکہ یہ قدرتی طور پر خود ہی گل سڑ کر ختم ہوجائیں تاہم انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ مچھلی کی ہڈیاں ساحل کو مچھلیوں کے قبرستان میں تبدیل کر دے گی۔ اس وقت علاقے کا درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سےگلنے سڑنے کی بدبو تو نہیں آ رہی لیکن حکام گرم موسم کے آنے کے حوالے سے صورتحال مانیٹر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں