8ماہ قبل سمندر میں گرنے والا خاتون کا پرس بالآخراسے واپس مل گیا

کینیڈا میں ایک خاتون کا 8ماہ قبل سمندرمیں گرنے والا پرس حیران کن طور پر اتنے عرصے بعد تیر کر کنارے آ لگا اور خاتون کو واپس مل گیا۔ مرسی کیلورٹ جان نامی یہ خاتون آٹھ ماہ قبل ایک کشتی میں سوار تھی جب حادثاتی طور پر اس کا پرس سمندر میں جا گرا، جس میں کچھ نقدی، بینک کارڈز اور مرسی کا شناختی کارڈ تھا۔ مرسی کی طرف سے واپس ملنے والے پرس کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ مرسی اپنی پوسٹ میں بتاتی ہے کہ ’’پرس سمندر میںگرنے کے بعد میں مایوس ہو گئی کہ اب یہ مجھے کبھ یواپس نہیں ملے گا۔ تاہم اس واقعے کے 8ماہ بعد گزشتہ روز میں اپنے کتوں کے ساتھ ساحل سمندر پر چہل قدمی کر رہی تھی جب یہ پرس مجھے ساحل سمندر پر پڑا ہوا مل گیا۔ جس میں میری تمام چیزیں اسی طرح موجود تھیں، اگرچہ وہ اب قابل استعمال نہیں رہی تھیں۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں