نایاب نسل کی 15 کلو کی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت

راجن پور میں نایاب نسل کی 15 کلو وزنی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت کردی گئی، بکری مالک کے مطابق یہ شیرا پرنٹ نسل کی بکری ہے۔ راجن پور کی بریڈ ہے۔بکری مالک علی زاہد کا کہنا تھا کہ یہ رنگ روپ کی واحد نایاب بکری ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوری لوگوں نے خریدنے کے لیے رابطے شروع کر دیے تھے۔علی زاہد کا کہنا ہے کہ ارشد دریشک نامی شخص سے 18 لاکھ روپے میں سودا طے ہوا۔ بکری لینے کے لیے خریدار کے ساتھ فاضل پور سے 300 سے زائد شائقین کا قافلہ راجن پور پہنچا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five + 14 =