ہنڈا سی جی 125ایس گولڈ کی خصوصیات اور قیمت کے بارے جانئے

ہنڈا سی جی 125پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں شمار ہوتی ہے جو اب کئی ماڈلز میں دستیاب ہیں۔ ان میں سی جی 125، سی جی 125ایس اور سی جی 125ایس گولڈ شامل ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ایک 4سٹروک 125سی سی، او ایچ وی ایئرکولڈ انجن کی حامل موٹرسائیکل ہے۔ دیگر ماڈلز کے برعکس سی جی 125گولڈ 5سپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے اور یہ کک کے ساتھ سیلف سٹارٹ کے فیچر کی حامل بھی ہے۔ اس بائیک کا وزن 108کلوگرام ہے۔ سی جی 125گولڈ کی قیمت بھی دیگر ماڈلز کی نسبت زیادہ ہے۔ اس وقت اس موٹرسائیکل کی قیمت 2لاکھ 92ہزار روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں