شہریوں کے لئے بری خبر آگئی ہے، بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز 6 بجے شام سے 10 بجے سے 2 گھنٹے بڑھا دیے ہیں۔شام 6 کی بجائے 5 بجے سے پیک آور شروع ہوں گے اور رات 10 بجے کی بجائے رات 11 بجے تک پیک آور کا اطلاق ہو گا۔اس کے علاوہ بجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34 کی بجائے اب 50 روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول ہوا کرے گا۔ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49 روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5 سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرین گے اور پیک آور کے بعد رات 11 بجے سے اگلی شام 5 بجے تک آؤٹ آف پیک آورز 33 روپے 3 پیسے فی یونٹ ادا کیا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments