ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ احساس ہے کہ صارفین بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، بجلی کا احتیاط سے استعمال کر کے بلوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ تعین کرنے کا اختیار نیپرا اور وزارت توانائی کے پاس ہے، بجلی بلوں میں ٹیکسوں کا اطلاق بھی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ صارفین سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں، تاکہ بجلی کی ترسیل متواتر رہے، اشتعال انگیزی معاملے کا حل نہیں، اور استعمال شدہ بجلی کے بل کی ادائیگی ایک ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فائیلر ڈومیسٹک صارفین جن کے بل اور شناختی کارڈ کا پتہ ایک ہو، کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا کر بل میں ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کروا سکتے ہیں، کےالیکٹرک کے عملے کے اراکین کمپنی کا اثاثہ، اور صارفین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں، تاہم اپنے عملے کے خلاف کسی قسم کی اشتعال انگیزی پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments