سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3400 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 2915 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے کا ہوگیا۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 7 ڈالر اضافے کے بعد 1945 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں