شوبز انڈسٹری ایک اور سینئر اداکار سے محروم ہو گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شوکت زیدی جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔نجی ٹی وی” کے مطابق شوکت زیدی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے، انہیں لاہور کے نجی ہسپتال داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔شوکت زیدی شوبز میں آنے سے قبل 28 سال شعبہ صحافت سے منسلک رہے، بعد ازاں انہوں نے افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ تھیٹر کیلئے بھی لکھنا شروع کر دیا۔انہوں نے بے شمار ڈراموں میں مزاحیہ اور دلچسپ اداکاری سے ناظرین کے دل موہ لئے، وہ مختلف نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگراموں میں بھی اپنی حس ظرافت سے شائقین کے دلوں پر راج کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں