پاکستان مخالف وہ بھارتی فلم جس پر خلیجی ممالک نے بھی پابندی لگادی

خلیجی ممالک میں بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق فلم بزنس کے ماہر اور پروڈیوسر گریش جوہر نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سوا تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی فلم فائٹر کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔
گریش جوہر نے کہا ہے کہ فی الحال فائٹر کوخلیجی ممالک میں صرف متحدہ عرب امارات نے ریلیز کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس خبر سے فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز، اداکار ہریتک روشن اور ان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

https://www.instagram.com/p/C2ZJ8G9CcUC/?utm_source=ig_web_copy_link

واضح رہے کہ ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی اس فلم میں ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون بھارتی فضائیہ کے سکوارڈن لیڈر جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔جو پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر بھارتی فضائیہ کے ایک حملے کی منصوبہ بندی کرتے اور اسے عملی جامہ پہناتے ہیں۔ اس فلم میں حقیقی واقعات کو جس طرح توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اس پر پاکستانی عوام کی طرف سے فلم کی ٹیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ فلم 25جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں