دعا زہرہ واپس ماں باپ کے پاس جانے کے بعد کیسی زندگی گزار رہی ہے؟

کراچی سے بھاگ کر لاہور آنے اور شادی کرنے والی دعا زہرہ واپس ماں باپ کے پاس جانے کے بعد ایک پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے والد مہدی علی کاظمی گاہے اپنی بیٹی کے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں۔ اپنی ایک حالیہ فیس بک پوسٹ میں مہدی علی کاظمی نے دعا زہرہ کی سکول میں نمایاں کارکردگی کی خوشخبری سنائی ہے۔ مہدی علی کاظمی اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ”الحمد اللہ، آج دعا زہرہ نے پورے سکول کے ایک اسائنمنٹ مقابلے میں تمغہ حسن کارکردگی جیتا ہے۔ یہ ہمیں تمام دنیا سے ملنے والی محبت، نیک تمناﺅں اور دعاﺅں کے بغیر ممکن نہ تھا۔یہ جبران ناصر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم کی کوششوں کے بغیر ممکن نہ تھا۔“وہ مزید لکھتے ہیں کہ ” دعا زہرہ کے سکول کے پرنسپل اور ٹیچرز کا شکریہ، جو دعا زہرہ کو بہترین زندگی کی طرف واپس لانے کی کوششوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔دعا زہرہ کے لیے اور میرے لیے دعا کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔ ہمیں اپنی عاﺅں میں یاد رکھیے گا۔“رپورٹ کے مطابق مہدی علی کاظمی کی طرف سے پوسٹ میں دعا زہرہ کی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جس میں وہ مقابلے میں جیتا گیا میڈل دکھا رہی ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں