ہراسانی الزامات، پروڈیوسر کا بھارتی اداکارہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ کے ہراسانی کے الزامات کو پروڈیوسر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ماضی میں بھی لوگوں پر اسی طرح کے جھوٹے الزامات لگاتی رہی ہیں۔اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر کندن سنگھ پر ہراسانی اور لین دین میں ہیر اپھیری کا الزام عائد کیا تھا۔ان الزامات پر پروڈیوسر کندن سنگھ کا کہنا تھا کہ کرشنا مکھرجی نے جھوٹ پر مبنی الزامات لگائے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کندن سنگھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے سوشل میڈیا فالوورز جھوٹ سے باخبر رہیں۔پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھ لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور الزامات لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں