معروف امریکی ٹک ٹاکر اور اداکارہ ایوا ایونز کی موت کی وجہ سامنے آگئی

معروف امریکی ٹک ٹاکر اور اداکارہ ایوا ایونز کی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹی ایم زیڈ لاء انفورسمنٹ ایجنسی کے ایک عہدیدار کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایوا ایونز نے خودکشی کی۔ ایوا ایونز کی لاش چند روز قبل ان کے اپارٹمنٹ میں پھندے سے جھولتی ہوئی پائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایوا ایونز کی ایک دوست اس سے ملنے اپارٹمنٹ پر گئی اور اس کی لاش پھندے سے جھولتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ عہدیدار نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے کمرے سے ان کی آخری تحریر بھی ملی، جس میں انہوں نے ذہنی امراض، بالخصوص ڈپریشن کو خودکشی کی وجہ بتایا۔ واضح رہے کہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں پیدا ہونے والی 29سالہ ایوا یونز ٹک ٹاک پر کافی شہرت رکھتی تھیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسنگ کے ساتھ انہوں نے ’کلب ریٹ‘ (Club Rat)کے نام سے ایک مزاحیہ سیریز بھی بنائی، جو کافی مقبول ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں