میری پیدائش پرامی خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے پیدا ہونے پر بلکل بھی خوش نہیں ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا ایک انٹرویو سے لیا گیا ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی پیدائش پر والدہ کے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔وائرل ہوتی ہو ئی ویڈیو میں اقرا عزیز نے بتایا ہے کہ ’مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے انھیں (میری امی) کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انھوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں