’’ محبت تکلیف نہیں دیتی جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا .تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کیلئے پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں تاہم آج انہوں نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے دل کی بات کہہ دی ۔ ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام سٹوری پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ محبت تکلیف نہیں دیتی اور جو تکلیف دے وہ محبت نہیں بلکہ محبت تو زخموں کو بھرتی ہے ‘‘۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو زندگی کی تمام مشکلات کا سامنا مسکراتے ہوئے کرنے کا مشورہ دیا۔37 سالہ سابقہ ٹینس اسٹار نے انسٹا گرام پر نئی پوسٹ میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں تھیں جب کہ ثانیہ نے وائٹ بیس پر فلورل پرنٹ کا کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں