وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق شرمین سیگل مہتا بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں۔ شرمین سیگل مہتا نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں شرمین سیگل نے بتایا کہ ’’میں دو تین سال کی تھی جب فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ میری سلمان خان سے ملاقات ہوئی۔ وہاں سلمان خان نے مذاق میں مجھے کہا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘ جس پر میں نے ہنستے ہوئے انکار کر دیا تھا۔‘‘

https://www.instagram.com/p/C6gA7PFMhRL/?utm_source=ig_web_copy_link

انٹرویو میں شرمین سیگل نے کہا کہ ’’میں اب بھی سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، خاص طور پر جب میں ان کی فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کا گیت ’او او جان جاناں‘ دیکھتی ہوں۔ اس وقت مجھے شادی کا مطلب ہی معلوم نہیں تھا۔تب میں ہر چیز پر ہی انکار کرتی تھی۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں