جویریہ عباسی کا مسٹری مین ؟ اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کردی

اداکارہ جویریہ عباسی کے منگنی کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی انکے مسٹری مین کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔اداکارہ نے بھی ان قیاس آرائیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مسٹری مین کے ہمراہ ایک اور اور تصویر جاری کی۔جویریہ نے یہ تصویر انسٹاگرام سٹوری کی زینت بنائی جس میں اداکارہ کا انگوٹھی پہنے ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے ، جویریہ کی جانب سے یہ تصویر گاڑی میں بیٹھے لی گئی ۔اس تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے ہی سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہی کون شخص ہے جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہمسفر کے طو رپر چنا ہے لیکن اداکارہ نے ان تمام سوالات پر چپ سادھ رکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی جانب ایک اشارہ دیا تھا۔

https://www.instagram.com/reel/C6lByWBqjvK/?utm_source=ig_web_copy_link

اپنا تبصرہ بھیجیں