معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے ان کی تین لگژری گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ایک انٹرویو کے دوران سنی لیون نے کہا کہ گاڑیوں کی تباہی پر میں تو رو پڑی تھی کیونکہ بھارت میں گاڑیاں درآمد کرنے پر بہت بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے، تباہ ہونیوالی گاڑیوں میں ایک مرسیڈیز بھی شامل تھی جس کی وجہ سے میں بہت اداس تھی لیکن اب میں نے مقامی طور پر تیار کردہ ایک ڈبل کیبن خریدی ہے جو مون سون موسم کیلئے ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا جب میں بھارت پہلی بار آئی تو نہیں معلوم تھا کہ اتنی زیادہ بارش بھی ہوسکتی ہے، میں ممبئی میں سمندر کے قریب رہ رہی تھی، گھر کی دیواروں تک سے پانی ٹپک رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس سب کے باوجود مجھے مون سون بہت پسند ہے، یہ سال میں میرا پسندیدہ ترین موسم ہے، مجھے بارش میں بھیگنے سے زیادہ دور سے بارش برستے ہوئے دیکھنا پسند ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments