معروف ٹی وی شو ہوسٹ مایا خان نے 5 مہینوں میں 6 عمرے کرنے کا حیران کن واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ “خانۂ کعبہ کو دیکھنا زندگی کا سب سے حسین ترین تجربہ ہے جب بھی دیکھتی کانپ اٹھتی تھی”۔تفصیلا ت کے مطابق مایا خان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف معاملات پر بات کی اور اسی دوران انہوں نے اللہ کی جانب سے عمرے کی دعوت ملنے کا قابلِ رشک واقعہ بھی بتایا۔اداکارہ نے بتایا کہ ” میں نے اللہ سے یہ دعا کی تھی کہ رب تعالیٰ جب بھی میرے پاس اتنے پیسے آجائیں کے عمرہ کر سکوں تو مجھے یہ سعادت نصیب کردیجیئے گا۔”
انہوں نے بتایا کہ”سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اگر کسی کے پاس برطانیہ یا دیگر کا ویزا ہے تو پورے ایک سال تک سعودی عرب کے سفر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور امیگریشن آفس میں یہ بات جان کر میں رونے لگی، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا، بے شک یہ اللہ کی جانب سے ہی دعوت تھی۔”
انہوں نے بتایا کہ “ایک سال کا موقع پانے کے بعد میں نے پ5 مہینوں میں 6 عمرے ادا کیے۔”انکا کہنا تھا کہ ” خانۂ کعبہ کو جب بھی دیکھتی کانپنے لگتی، میں نے بہت عبادت کی، کعبہ میں تہجد پڑھی، کعبے کو دیکھ کر دل سے بے ساختہ نکلتا ہے ، بادشاہی تو تجھ کو ججتی ہے، شہنشاہی تو تجھ کو ججتی ہے۔”
Load/Hide Comments