اسلام آباد میں انتہائی کمیاب متعدی بیماری سے ایک شخص موت کے منہ میں چلا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی کمیاب متعدی بیماری سے ایک شخص انتقال کر گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق نوجوان کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں لیپٹو سپائروسس نامی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ انفیکشن سے 2 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے ایک دار فانی سے کوچ کر گیا۔بتایا گیا ہے کہ لیپٹو پائروسس جانوروں سے انسان کو لگنے والی بیماری ہے، تشخیصی ٹیسٹ پمز اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں بھی دستیاب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں