اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ججز انتہائی مشکل حالات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔
عالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود پر پیغام میں چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی یومِ عدالتی فلاح و بہبود ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مضبوط نظامِ انصاف کی بنیاد صرف قوانین اور ادارے نہیں بلکہ ججز کی فلاح و بہبود بھی ہے، عدالتی فلاح و بہبود انفرادی مسئلہ نہیں بلکہ عدالتی آزادی، ادارہ جاتی دیانت داری اور قانون کی حکمرانی پر عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔
