سیہون( سٹار ایشیا نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ ڈاکوؤں کےخلاف کچےمیں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے،کچے کےعلاقوں میں مسائل ہیں مگر ڈاکوؤں کاخاتمہ کریں گے۔
سیہون میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ ہم مذاکرات کےلئے تیار ہیں لیکن تالی دو ہاتھوں سےبجتی ہے۔
انہوں نےکہاکہ کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرےگا تو نتائج بہتر نہیں نکلیں گے۔
انہوں نےمزید کہاکہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سےمہنگائی ہے،گزشتہ حکومت نےآئی ایم ایف سےمذاکرات میں دیر کی، معاشی صورت حال کی بہتری کیلئےمشکل فیصلےکرنے پڑ رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےیہ بھی کہاکہ سیلاب متاثرین کو عید کےبعد گھر بنانے کے لیےرقم کی پہلی قسط دیں گے۔