واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز )پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کےممبران کا کیپیٹل ہل کا دورہ، جہاں انہوں نےامریکی کانگریس ممبران سےملاقاتیں کی۔
پاک پیک کے عہدیداران نے اس موقع پر کہاکہ کانگریس اراکین سے درخواست ہےکہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈلوائیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان کی صورتحال پر امریکی کانگریس اراکین سے جو بائیڈن انتظامیہ کو خط بھی لکھوایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر بائیڈن کا آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
رپورٹس کےمطابق اس خط پر مزید اراکینِ کانگریس کے دستخط بھی کرائےجائیں گے،خط امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کو28اپریل کو بھیجا جائےگا۔