انٹر بینک، ڈالر آج کتنا مہنگا ہوا؟

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر8 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 284روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر283 روپے92 پیسےپر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آرہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 190پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار653 پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مجموعی قرضہ کتنا؟ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ جاری کردی
گزشتہ روز100 انڈیکس41 ہزار 463پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں