بھارت کے روی بشنوئی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

بھارت کے روی بشنوئی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا ۔ بشنوئی افغانستان کے راشد خان کو دوسرے نمبر پردھکیل کر نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سپنر روی بشنوئی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،بشنوئی کے نمبر ون پر آنے کے بعد افغانستان کے راشد خان اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا اور انگلینڈ کے عادل رشید مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور نمبر ون بیٹر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں