لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کے خلاف کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کےخلاف پولیس اور اینٹی کرپشن سے7روز میں کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پرویز الہٰی کی جانب سےممکنہ گرفتاری روکنے کی درخواست پر اپنےچیمبر میں سماعت کی۔

صدر پی ٹی آئی کے وکیل کےمطابق عدالت نے پرویز الہٰی کی آج کے دن تک درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھاکہ ہمارے علم میں جتنے مقدمات ہیں ان میں ضمانت لےچکے ہیں،اینٹی کرپشن کسی پوشیدہ کیس میں گرفتار کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اگلا بجٹ آئی ایم ایف کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت گرفتاری سے روکتےہوئے اینٹی کرپشن سے کیسز کی تفصیلات طلب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں