بلاول وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں، فرخ حبیب

لاہور(سٹار ایشیا نیوز )تحریک انصاف کےرہنما فرخ حبیب نےکہا ہےکہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر وتفریح ہیں، انہوں نےملک کا فائدہ کرنےکے بجائے ملک کا نقصان کیا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نےکہاکہ یہ چاہتےہیں پاکستان میں1973کا آئین نہیں جاتی امرا کا آئین نافذ کر دیاجائے۔

انہوں نےکہاکہ ملک نےآئین اور قانون کےمطابق چلنا ہےیہ بنانا رپبلک نہیں،جو طاقتور ہیں وہ غصےاور خوف میں فیصلے کررہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ بند کمروں کےفیصلےٹھیک نہیں ہوں گے،عوام کو فیصلہ کرنے دیں،پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کےساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نےکہاکہ رانا ثناء اللّٰہ وزیر داخلہ کےبجائے وزیرجنگل کا قانون بنے ہوئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: قرضہ دینے کے نام پر فراڈ کرنے والا گرفتار
ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ جاتےہوئے ملک کا نقصان کرگئے، ہوش کےناخن لیں،ملک کو آئین اور قانون کےمطابق چلنےدیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں