معروف اداکار، ڈرامہ نگار اور دانشور شعیب ہاشمی چل بسے

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان شوبز انڈسٹری سےوابستہ معروف اداکار،ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی انتقال کرگئے۔

شعیب ہاشمی انقلابی شاعر فیض احمدفیض کےداماد اور ان کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی کےشریک حیات تھے،ان کےصاحبزادے عدیل ہاشمی بھی ڈرامہ انڈٖسٹری سےوابستہ ہیں۔

والد کےانتقال کی تصدیق کرتےہوئے عدیل ہاشمی نےبتایا کہ وہ کافی عرصے سےبیمار تھے۔

شعیب ہاشمی کی اہلیہ سلیمہ ہاشمی کےمطابق ان کےشوہر گزشتہ15برس سےفالج کےمرض میں مبتلابستر تک محدودتھے۔وہ بول سکتےتھے اور نہ خود سےچل پھرسکتےتھے۔

پاکستان میں ٹیلی ویژن کےابتدائی دورمیں شعیب ہاشمی کےپروگرام زبردست مقبول ہوئے،وہ مشہور ٹی وی پروگرامز اکڑبکڑ،سچ گپ،ٹال مٹول اور باؤٹرین کےخالق تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سئنیر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ انتقال کر گئے
شعیب ہاشمی گورنمنٹ کالج لاہور میں برس ہابرس درس و تدریس سےبھی وابستہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں