کیف( سٹار ایشیا نیوز )چین کےخصوصی سفیربرائے یوریشین امور لی ہوئی نے16 اور17مئی کو یوکرین کا دورہ کیاہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کےمطابق چینی خصوصی سفیر لی ہوئی نےدورے کےدوران یوکرین کےصدر ولودیمیر زیلنسکی سےملاقات کی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کاکہنا ہےکہ روس اوریوکرین کوامن مذاکرات کیلئےحالات بنانےکی ضرورت ہے۔
چینی وزارت خارجہ نےبتایا ہےکہ چین اوریوکرین نےاتفاق کیا ہےکہ باہمی فائدہ مندتعاون کو آگے بڑھاناچاہیے۔
چینی وزارتِ خارجہ کامزیدکہنا ہےکہ چین نےہمیشہ یوکرین میں کشیدہ صورتِحال ختم کرنےمیں تعمیری کردار اداکیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو لیکر جیکب آباد جیل روانہ
چینی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ چین اپنی اہلیت کےمطابق یوکرین کو مدد فراہم کرناجاری رکھےگا۔