اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان میں سعودی عرب کےسفیر نواف بن مالکی کا کہنا ہےکہ روٹ ٹو مکہ کےتحت26ہزار پاکستانی سعودی عرب پہنچیں گے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں عشائیے سے خطاب کےدوران کہی۔اس موقع پر وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نےکہاکہ سعودی عرب نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے،امید ہےسعودی عرب میں ہمارے حجاج کاخاص خیال رکھاجائے گا۔
دوسری جانب عازمین حج کی پاکستان سےسعودی عرب روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں،پہلی حج پرواز آج صبح 4بجے کراچی سےمدینہ روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مبین خلجی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز330 عازمین حج کولیکر کراچی سےمدینہ روانہ ہوگی۔