سیالکوٹ(سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہےکہ ملک سےمحبت ہماری ریڈ لائن ہے۔
سیالکوٹ میں نجی کالج کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ طلبہ نےکل عملی زندگی میں داخل ہوکر اپنےاپنےشعبےمیں خدمات انجام دینی ہیں۔
انہوں نےمزیدکہاکہ وطن سےوفا مشروط نہیں غیرمشروط ہونی چاہیے،ایک شخص نےساری دنیا کو پیغام بھیجا کہ اقتدارنہیں توکیا کچھ کرسکتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ وہ محسن جن کی وجہ سے ملک قائم ہےان کی توہین کی گئی،جس سیاسی نظریےکو بھی فالو کریں لیکن مٹی سےمحبت پرسمجھوتا نہ کریں۔
وزیرِ دفاع نےکہاکہ دولت،اقتدار اورطاقت آنے جانےوالی چیزیں ہیں،شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہ کرنا۔
خواجہ محمد آصف کامزید کہنا ہےکہ دہشتگردی سے جنگ شہری،پولیس اور رینجرز لڑ رہےہیں لیکن فرنٹ لائن پرفوج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غلام سرور خان کی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید
رہنما مسلم لیگ ن نےیہ بھی کہاکہ جو فوج کا احترام نہیں کرےگا میں اس کی پاکستانی شہریت پرشک کروں گا۔