غلام سرور خان کی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف کےسینئر رہنما غلام سرور خان نےپارٹی چھوڑنے کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف غلام سرور خان نےکہاکہ افواجِ پاکستان پرحملہ، پاکستان پرحملہ اور پاکستانیوں کےدل پرحملہ ہے۔

انہوں نےکہاکہ جن لوگوں نےجی ایچ کیو اور کور کمانڈر کےگھر پرحملہ کیا ہے،ان کےخلاف اگر آرمی ایکٹ کےتحت کارروائی ہو سکتی ہےتو اسی کےتحت کارروائی ہونی چاہیے۔

غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا ہےکہ میں ان سب واقعات کی بھرپورمذمت کرتاہوں۔

یاد رہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی گرفتاری کےبعد 9 مئی کو پی ٹی آئی کےکارکنوں نےملک کےمختلف حصوں میں پُرتشدد کارروائیاں کیں اور بہت سی سرکاری اور نجی املاک پرحملےکیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
پی ٹی آئی کےکارکنوں کےزیادہ تر اہداف دفاعی عمارتیں،تنصیبات،علامتیں یا یادگاریں تھیں،جن میں جی ایچ کیو راولپنڈی اورکورکمانڈر کا گھر(جناح ہاؤس)بھی شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں