اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان کےدیگر بڑے ایئر پورٹس کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سےبھی پہلی حج پرواز387حاجیوں کو لےکر گزشتہ رات مدینہ کیلئےروانہ ہو گئی۔
پہلی حج پرواز پی کے743میں387عازمین حج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےمدینہ کیلئےروانہ ہوئے۔
افتتاحی حج پرواز کی تقریب میں وزیر مذہبی امور،وزیر نارکوٹکس کنٹرول،سعودی سفیر،ایڈیشنل سیکریٹری ایم او آر اے،ڈی جی اےاین ایف اوردیگر اعلیٰ اہلکار شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں
ایئر پورٹ مینجر اورسینئر پی آئی اےمینجمنٹ اس موقع پرموجود تھی۔