پشاور(سٹار ایشیا نیوز ) پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانےوالا مرکزی ملزم کو گرفتار ۔
پشاور پولیس حکام کےمطابق ملزم موسیٰ خان کو علاقہ پخہ غلام سےگرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم کےخلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کی شناخت مختلف ویڈیوز کےذریعے کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ نادرا کی مدد سےملزم کی شناخت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت سے بھی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ
یاد رہےکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کےبعد تحریک انصاف کےکارکنوں نےملک کےمختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیاتھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کوبھی آگ لگا دی تھی۔