کراچی( سٹار ایشیا نیوز ) صوبائی وزیراور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کےصدر سعید غنی نےکہا ہےکہ کراچی سے پکڑے گئے پاکستان تحریک انصاف کے افراد کو چھوڑ دیاگیا ہے۔
اس سےقبل پی ٹی آئی سندھ کےسینئر رہنما حلیم عادل شیخ نےاپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حلف لینے سےروکےجانے پرویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ چنیسر گوٹھ میں ہمارےچیئرمین کو گرفتار کیاگیا جبکہ ضلع ساؤتھ میں حلف برداری کےبعد گرفتاریارں کی گئیں۔
ترجمان تحریک انصاف کراچی کےمطابق صدر ٹاؤن سےہمارےمزید2بلدیاتی نمائندوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔
ترجمان کےمطابق یو سی8سےچیئرمین محمد سلمان اور یوسی 6 سےچیئرمین وسیم شیرازی کو گرفتار کیاگیا۔
یذہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الہٰی کا عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان
ترجمان کا کہنا تھاکہ دونوں منتخب نمائندوں کو حلف لینے کےبعد پولیس نےگرفتارکیا۔