چوہدری پرویز الہٰی کا عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان

لاہور( سٹار ایشیا نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ڈٹ کرساتھ دینےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نےکہاکہ عمران خان کےساتھ ہیں اور ڈٹ کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نےکہاکہ فوج کےساتھ اچھےتعلقات چاہتا ہوں،فوج اپنا ادارہ ہے،ہر دور میں کوشش رہی ہےکہ فوج کےساتھ تعلقات اچھےرہیں۔

تحریک انصاف کےصدر نےکہاکہ چوہدری وجاہت حسین دباؤ میں ہیں،انہوں نےاپنا فیصلہ کیا، جس پران سےکوئی ناراضگی نہیں ہے۔

اُن کاکہنا تھاکہ مجھے اورمونس الہٰی کو وجاہت کے تحریک انصاف سےنکلنے کا کوئی رنج نہیں ہے، ہم عمران خان کےبیانیےکی حمایت کرتےہیں۔

ادھر مونس الہٰی نے لندن میں میڈیا سےگفتگو میں اعلان کیا تھاکہ چوہدری پرویز الہٰی اورمیں تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ و فساد کی سیاست کو دفن کرنا قومی ذمے داری ہے، حمزہ شہباز
اس سےقبل یہ اطلاعات بھی سامنےآئی تھیں کہ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ رات کہیں چلےگئےہیں، خاندان کا اُن سےرابطہ نہیں ہو پارہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں