عمران خان کی پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس حملے کی مذمت

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کاکہنا ہےکہ چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس حملےکی مذمت کرتا ہوں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنےایک بیان میں کہاکہ ‏پی ٹی آئی اور اس کے سپورٹرز کےخلاف روا رکھی گئی یزیدیت کی کوئی حدنہیں۔

انہوں نےکہاکہ یہ خوش فہمی کا شکار ہیں کہ اس سےتحریک انصاف کمزور ہوجائےگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھاکہ سیاسی جماعت تب کمزور ہوتی ہےجب عوام کی تائید سےمحروم ہو۔

انہوں نےکہاکہ عوام کےدلوں میں تحریک انصاف کیلئےہمدردیاں بڑھ رہی ہیں۔

یاد رہےکہ پی ٹی آئی کےصدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کیلئےگزشتہ روز پولیس ظہور الہٰی ہاؤس میں گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اب واسطہ پڑا ہے تو سب سامنے آیا ہے، نواز شریف
ایس ایس پی صہیب اشرف اور ایس پی عمارہ شیرازی پرویز الہٰی کےگھر میں داخل ہونےوالوں میں شامل تھے جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران احمر بھی پولیس افسران کے ساتھ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں